وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں تو دو تہائی اکثریت کے ذریعے نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کا انعقاد تھا، تاہم آزاد کشمیر میں انتخابات پرامن اور شفاف طریقے سے ہوئے۔
وہ دن جب اضافی نیند دل کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے
صوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو حاصل تھا۔