Gas Leakage Web ad 1

چین کے نجی شعبے کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری، 3.5 ارب ڈالر کا منصوبہ منظور

0

چین کے نجی شعبے کی جانب سے پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے سی پیک کے تحت بی ٹو بی (Business-to-Business) کے ذریعے 3.5 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سیکرٹریٹ نے بھی منصوبے کی توثیق کردی ہے۔

منظور شدہ منصوبے میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں مجوزہ فالکن آئل ریفائنری اینڈ اسٹوریج کمپلیکس شامل ہے، جسے سی پیک کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ اس منصوبے کو سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ کوآپریشن گروپ میں پیش کرے گا۔

مجوزہ کمپلیکس میں 40 لاکھ ٹن خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 50 میگاواٹ کا کیپٹو پاور پلانٹ بھی شامل ہوگا۔

ریفائنری میں یورو-5 معیار کے مطابق ایندھن تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ اور درآمد شدہ تیار پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پاکستان کے لیے یہ منصوبہ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے بھی وسیع تر اہمیت رکھتا ہے۔ مقامی سطح پر ڈیپ کنورژن ریفائننگ کی صلاحیت بڑھنے سے پٹرولیم درآمدی بل میں تیار مصنوعات کے بجائے خام تیل کی درآمد کا حصہ بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ اضافی ذخیرہ کرنے کی نمایاں صلاحیت بھی دستیاب ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.