Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی، وزارت خزانہ

0

پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کردی، 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے کافی پہلے ادا کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔ مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 6000 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران 1800 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کیا گیا، جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران 2900 ارب روپے ادا کیے گئے۔ سالانہ بنیاد پر قرض کی قبل از وقت واپسی میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران اب تک مزید 1200 ارب روپے ادا کیے جاچکے ہیں۔ یہ فعال قرض مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے قرض اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم، سرکاری مالیات مضبوط اور معیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.