Gas Leakage Web ad 1

دفاعی تعلقات میں اہم پیشرفت، پاکستان اور کویت کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط ہو گئے

0

پاکستان اور کویت کے دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ نئے معاہدے کے تحت پاک افواج کویتی مسلح افواج کو تربیت، استعداد کار میں اضافے، بارڈر مینجمنٹ اور دیگر دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔
پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا
کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط بھی کیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیا معاہدہ 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت موجودہ عسکری تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت دے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کویتی افواج کو تربیت، استعداد کار بڑھانے، سرحدی انتظام اور دیگر متفقہ دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔

دونوں ممالک نے باہمی اعتماد، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.