اسلام آباد: پمز اسپتال کی انتظامیہ نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔
پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے جیو نیوز سے گفتگو میں میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 165 سے تجاوز کرگئی
رانا عمران سکندر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھے جاسکتے، نئے کیسز لینے سے انکار کی یہی وجہ ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق بچوں کی نرسری کے 15 بیڈ مکمل طور پر جل گئے ہیں۔ نرسری میں پہلے 50 بیڈ موجود تھے، تاہم اب 35 بیڈ باقی رہ گئے ہیں۔ بچے اور مریض راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیے جائیں گے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ دیگر اسپتالوں کو خطوط بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ کچھ بچوں کو پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔