Gas Leakage Web ad 1

گوگل آسمان پر طیاروں سے بننے والی سفید لکیروں کو کیوں روکنا چاہتا ہے؟

0

گوگل اور برطانوی حکومت مشترکہ طور پر ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا طیاروں کو آسمان پر سفید لکیریں بنانے سے روکا جاسکتا ہے یا نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آپریشن بلیو اسکائی نامی منصوبے کے تحت شان وِک ایئر اسپیس میں ایک ٹرائل کیا جائے گا۔

موجودہ دور میں آسمان پر طیاروں کو پرواز کرتے دیکھنا معمول بن چکا ہے۔ فضائی سفر کی تاریخ کافی پرانی ہوچکی ہے اور مسافر اور لڑاکا طیاروں کی ٹیکنالوجی بھی مسلسل جدید بنائی جارہی ہے، تاہم اس کے باوجود عام افراد طیاروں سے متعلق بہت سی چیزوں سے واقف نہیں ہوتے۔
پمز اسپتال سانحہ: بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ
ان ہی چیزوں میں سے ایک طیاروں کے گزرنے کے بعد آسمان پر بننے والی سفید لکیریں ہیں۔ آسمان پر طیاروں کے پیچھے یہ سفید لکیریں بننا معمول کی بات ہے اور انہیں کونٹریلز کہا جاتا ہے۔

جیسا کہ اس نام سے ظاہر ہوتا ہے، یہ گیس یا بخارات کے تبدیل ہوکر مائع یا ٹھوس شکل اختیار کرنے کا عمل ہے۔ جب طیارے کا ایندھن جلتا ہے تو پانی کے بخارات پیدا ہوتے ہیں، جو زیادہ بلندی پر موجود شدید سردی کے باعث برف کے ذرات یا کرسٹل کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور فضا میں سفید لکیریں بن جاتی ہیں۔

یہ کونٹریلز انسانوں کے لیے براہ راست نقصان دہ نہیں ہوتے، تاہم ماحولیاتی صحت کے لیے ان کے منفی اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں۔ یہ لکیریں زمین کے کرہ ہوائی پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق ان لکیروں کے باعث بادلوں کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے زمین کے مجموعی درجہ حرارت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آپریشن بلیو اسکائی پر 30 ماہ تک کام کیا جائے گا، جس کے دوران طیاروں کے پرواز کے راستوں میں معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ تقریباً 2 سال تک جاری رہنے والے منصوبے میں موسمیاتی پیشگوئی کے ذریعے فضا کے درجہ حرارت کا اندازہ لگایا جائے گا اور کونٹریلز بننے کے عمل کو روکنے کے لیے طیاروں کی بلندی میں 2 ہزار فٹ تک تبدیلی کی جائے گی۔

گوگل کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر مبنی موسمیاتی پیشگوئی کرنے والے ماڈلز فراہم کیے جائیں گے۔ ان ماڈلز کے ذریعے ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں کونٹریلز بننے کا امکان ہو، جبکہ سیٹلائٹ ڈیٹا اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے نتائج کی جانچ بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسمان پر بننے والی ان سفید لکیروں کے برقرار رہنے کا دورانیہ درجہ حرارت پر منحصر ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ لکیریں فوری طور پر غائب ہوجاتی ہیں، جبکہ کئی مواقع پر کچھ وقت تک فضا میں برقرار رہتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.