پمز اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا بجٹ ایک ارب 6 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے لیے مختص بجٹ 85 کروڑ 56 لاکھ روپے تھا۔
لارڈز ٹیسٹ سے ایک دن پہلے انگلش بلے بازوں کی بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص نیٹ پریکٹس
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ مشینری اور ساز و سامان کے لیے 70 لاکھ روپے اور عمارت و اسٹرکچر کے لیے 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 35 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص ہیں، جن میں افسران کی تنخواہوں کے لیے 20 کروڑ روپے جبکہ دیگر عملے کی تنخواہوں کے لیے 15 کروڑ 65 لاکھ روپے شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایم سی ایچ کے ملازمین کے الاؤنسز کے لیے 33 کروڑ 27 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 27 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
ہیلتھ کیئر سینٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی اسکالرشپ کے لیے 85 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹور اسٹاک، پلانٹ اور مشینری کے لیے بھی 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔