Gas Leakage Web ad 1

بنگلادیش چین سے J-10CE لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری کیلئے مذاکرات کے قریب پہنچ گیا

0

بنگلادیش J-10CE لڑاکا طیاروں اور اٹیک ہیلی کاپٹرز کی ممکنہ خریداری کے لیے چین کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے قریب پہنچ گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کا ایک حکومتی پینل مجوزہ دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔ بنگلادیشی وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات زاہد الرحمان نے اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
پاور ڈویژن کی درآمدی کوئلے کی خریداری کے طریقہ کار میں خرابیوں کی نشاندہی
خبررساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ خریداری حالیہ برسوں میں بنگلادیش کی بڑی دفاعی خریداریوں میں سے ایک ہوگی، جس سے چین کے ساتھ اس کے فوجی تعلقات مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ چین پہلے ہی بنگلادیش کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

زاہد الرحمان نے کہا کہ بنگلادیش نے اپنے پڑوس میں ہونے والے تنازع کے دوران چینی ساختہ طیاروں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے اور تقریباً 24 J-10CE طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

زاہد الرحمان نے بنگلادیش کی جانب سے خریدے جانے والے طیاروں کی حتمی تعداد، معاہدے کی مالیت یا طیاروں کی ترسیل کے وقت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاملات کا تعین مذاکرات کے دوران کیا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران چین نے بنگلادیش کو بحری جہاز، لڑاکا طیارے، ٹینک اور میزائل سسٹم فراہم کیے ہیں، جس کے باعث چین بنگلادیش کے لیے فوجی سازوسامان کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.