Gas Leakage Web ad 1

عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

0

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے انہیں سزا دی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم مصروفیت کے باعث ملاقات نہ ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ان کی اور لطیف کھوسہ کی ملاقات ہوئی، جس میں رجسٹرار نے بینچ کی تشکیل کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔ آن لائن بھی بینچ تشکیل دیا جاسکتا ہے، امید ہے کہ سپریم کورٹ جلد سماعت مقرر کرے گی۔
عمران خان کو حاصل حقوق ہمیں بھی دیئے جائیں، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا عدالت سے رجوع
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، عمران خان نے ایک منٹ بھی اسپتال میں نہیں رہنا، صرف ٹیسٹ کرانے ہیں۔ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو بانی پی ٹی آئی تین سال جیل میں نہ گزارتے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کسی کے قریبی نہیں بلکہ وہ 4 کروڑ عوام کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی کے منتخب کردہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کیا جائے، ہم نے اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی تھی، بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرائے جائیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، یہ ان کا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن بھی شامل ہوں گی۔ ابھی سپریم کورٹ کا حکم نامہ قابل عمل ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔ خدارا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہم مقبول ہیں۔ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے۔ جس نے بھی انہیں روکا، سہیل آفریدی نے اسی حوالے سے بات کی ہے، تاہم سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل معاملے سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.