Gas Leakage Web ad 1

کھاد اور زرعی مصنوعات کے معیار کی بہتری کیلئے PSQCA کی 103ویں ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس

0

زرعی معیارات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کھاد اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کی 103ویں ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کے قومی معیارات کے ادارے PSQCA کے زیر اہتمام دو روزہ اجلاس میں ملک کی غذائی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم زرعی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ماہرین، صنعت سے وابستہ افراد، ماہرین تعلیم، کسانوں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد: رکشوں کے غیر قانونی داخلے کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن تیز
اجلاس کی افتتاحی نشست میں PSQCA کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے شرکت کی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ پاکستان کے معیارات کے فروغ کے لیے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ، زرعی کاروبار اور تجارت میں سہولت، طویل مدتی بنیادوں پر مٹی کی زرخیزی برقرار رکھنے اور زرعی شعبے میں جدت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں معیارات کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈائریکٹر جنرل سیدہ ضیاء بتول نے کہا کہ تکنیکی ماہرین کا رضاکارانہ تعاون معیاری کاری کے عمل کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار کے حوالے سے بین الاقوامی بہترین طریقوں پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف مصنوعات کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ پاکستانی زرعی صنعت کی عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کمیٹی پر زور دیا کہ آگاہی مہمات اور جامعات میں استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ معیارات کے شعبے میں ماہر پیشہ ور افراد کی نئی نسل تیار کی جاسکے۔

انہوں نے بین الاقوامی معیار سازی کے فورمز، خصوصاً انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (ISO) میں پاکستانی ماہرین کی فعال شرکت کو بھی سراہا اور عالمی معیار سازی کی سرگرمیوں میں پاکستانی ماہرین کی شرکت کے لیے اتھارٹی کے تعاون کا اعادہ کیا۔

تکنیکی اجلاس کے دوران کمیٹی کو پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کھاد اور اس سے متعلقہ مصنوعات کے حوالے سے 22 پاکستانی معیارات 2026 میں شائع کیے جاچکے ہیں، جبکہ کھاد کی مصنوعات سے متعلق 21 پاکستانی معیارات اور متعلقہ جانچ کے طریقہ کار کے مسودے اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان مسودوں میں سے زیادہ تر حتمی جائزے کے مراحل میں پہنچ چکے ہیں اور مستقبل قریب میں باضابطہ طور پر شائع کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان معیارات کے نفاذ سے کھاد اور اس سے متعلقہ مصنوعات کے شعبے میں جدید معیار متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.