Gas Leakage Web ad 1

بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو ازسر نو ترتیب دیں: گورنر سٹیٹ بینک

0

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو ازسرنو ترتیب دیں تاکہ نئے کاروباری ماڈلز کے ذریعے ڈپازٹس میں اضافہ اور نجی شعبے کی فنانسنگ کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی میں بینکاری شعبے کا کردار اور معاونت انتہائی اہم ہے۔
عمران خان کے آنکھوں کے معائنے میں شفا اسپتال کے 2 ماہرین نے حصہ لیا، طبی رپورٹ کے مندرجات ظاہر نہیں کریں گے: اعلامیہ پمز
گورنر اسٹیٹ بینک نے 11ویں پاکستان بینکاری ایوارڈز 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک بینکوں کے اثاثے 69 ہزار ارب روپے جبکہ جون 2026 تک بینکوں کے ڈپازٹس 43 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ملکی اور بیرونی دھچکوں کے باوجود پاکستان کی معیشت نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقابلے میں پاکستان میں بینکاری شعبے کے اثاثے اور ڈپازٹس جی ڈی پی کے لحاظ سے کم ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کو ایک دوسرے سے مسابقت کرنی چاہیے اور صارفین کو پرکشش منافع کے ساتھ ساتھ معیاری خدمات بھی فراہم کرنی چاہئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.