Gas Leakage Web ad 1

بم نہیں سفارتکاری، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرسکتا ہے، امریکی سینیٹر کوری بُوکر

0

نیویارک: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُوکر نے کہا ہے کہ امریکا کو بموں کے بجائے سفارتکاری کی ضرورت ہے، جنگ کے بجائے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو خلیج پیدا کرنے کے بجائے پل کا کردار ادا کریں اور پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ پورے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرسکے۔
وزیراعظم کا یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر پربرہم
سینیٹر کوری بُوکر نے یہ بات پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے نیویارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Gas Leakage Web ad 2

کوری بُوکر نے کہا کہ اللہ نے ہر انسان کو پیدا کیا ہے، اس لیے صرف امریکی بچوں ہی نہیں بلکہ فلسطینی اور ایرانی بچوں کی بھی عزت اور توقیر ہونی چاہیے۔ اگر انسانی المیہ جنم لے رہا ہو تو ہم میں سے کسی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے تقریب میں موجود کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف ممالک میں منصفانہ امن کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کی دوستی قیام پاکستان کے پہلے ہی دن سے شروع ہوگئی تھی۔ دونوں ممالک کے حکومتی اور تجارتی تعلقات میں اتار چڑھاؤ ضرور آیا، تاہم دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔

سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ طب ہو یا انجینئرنگ، عوامی خدمت ہو یا کاروبار، آج پاکستانی امریکی ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی پیک کی کوشش رہی ہے کہ خلیج کو کم کیا جائے اور پاکستانی امریکیوں کو مقامی سطح پر ان کا جائز مقام دلایا جائے۔ پاکستانی امریکیوں کی طاقت امریکا کی طاقت ہے اور اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی امریکیوں کی ایک مضبوط آواز موجود ہو۔

مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ اگر امریکا میں کسی مسلمان کو تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ کسی اور کے بجائے خود امریکا کے لیے مسئلہ ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے مسلمانوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کے خلاف بل بھی پیش کیا تھا۔

تقریب سے اے پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے اور امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان کے مطابق اس سلسلے میں سینیٹر کوری بُوکر نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

امریکا کے پہلے وفاقی مسلم جج زاہد قریشی کی تقرری میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر اعجاز احمد نے سینیٹر کوری بُوکر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پیک نے زاہد قریشی کی میرٹ پر تقرری کی حمایت کی تھی اور سینیٹر کوری بُوکر نے ان کی تقرری میں کردار ادا کرکے تمام امریکی مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ کسی شخص کا نام یا مذہب اہم عہدہ حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں ریاست نیویارک کے اہم عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.