Gas Leakage Web ad 1

ڈیجیٹائزڈ روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

0

کراچی: سندھ حکومت نے ڈیجیٹائزڈ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متعدد گاڑیاں بغیر درست فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے چل رہی ہیں، جبکہ بعض گاڑیوں میں آگ بجھانے کے آلات بھی موجود نہیں۔ پبلک سروس گاڑیوں میں فعال فائر ایکسٹنگوشر لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود مسافروں کی حفاظت خطرے میں ہے۔
لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 238 رنز کی برتری
انہوں نے کہا کہ تمام پبلک سروس گاڑیوں کے ڈیجیٹائزڈ روٹ پرمٹس کی تصدیق کی جائے گی، دستی روٹ پرمٹس کو غیر مؤثر تصور کرتے ہوئے منسوخ کردیا جائے گا، جبکہ ڈیجیٹائزڈ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیوں کی جامع فہرست ہر دو ہفتے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کو پیش کی جائے گی، جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے آپریٹرز کے نام بلیک لسٹ کیے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے موٹر وہیکل انسپکٹرز کو اچانک معائنے اور کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی پر جرمانے، روٹ پرمٹ کی معطلی اور لائسنس کی منسوخی عمل میں لائی جائے۔ حفاظتی تقاضے پورے کیے بغیر پبلک سروس گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور موٹر وہیکل انسپیکشن ونگ کے افسران ہر دو ہفتے بعد کارروائیوں کی رپورٹ جمع کرائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.