Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کو دوسرے اسپتال منتقل کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی: بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کرنے کے حکومتی اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر میں کوئی ابہام نہیں تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونا بدقسمتی ہے۔
لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 238 رنز کی برتری
انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالنے کی کوشش جاری رکھیں گے، ایسے مذاکرات نہیں ہوتے، جمہوریت اس طرح نہیں چلتی۔ اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد مشکل ہے تو جمہوریت کیسے چلے گی؟

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے یا اس حوالے سے تفصیلات نہ بتانے کی توقع نہیں تھی، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے، تاہم گزشتہ روز حکومت نے عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر رات گئے انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.