بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران مزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بڑی دہشتگردی کی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم دہشتگردی کے خلاف یکجان ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔