اسلام آباد: اپوزیشن قیادت اور پیپلز پارٹی کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پیپلز پارٹی کے وفد کی آج ملاقات ہونا تھی، تاہم ملاقات ملتوی کردی گئی، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سوتے ہوئے ریچھ کو کیوں جگایا؟ کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچا، جہاں وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن چیمبر میں محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس سے ملاقات کی تھی۔