میر رضا کیس کی تحقیقات جاری ہیں، میر رضا کے والد میر حسن نے واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے اہم سفری ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

میر حسن کا کہنا ہے کہ میر رضا کے گھر جانے سے لے کر لاش ملنے تک کے عرصے کا ایئرپورٹ اور فلائٹس ڈیٹا حاصل کیا جائے اور پولیس معلوم کرے کہ واقعے کے روز کون کون سے افراد ملک یا شہر سے باہر گئے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: سروے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبرکشائی کے روز واپس آنے والے افراد کا فلائٹس ریکارڈ بھی چیک کیا جائے، جبکہ تین روز کے دوران شہر سے باہر جانے والے افراد کا ٹرین اور بسوں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق والدین کے مطالبے پر سفری ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔



