Gas Leakage Web ad 1

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کروڑوں روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف

0

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کروڑوں روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ ان پر سرمایہ کاری، ورک ویزا اور سیکیورٹی اہلکاروں سے مبینہ طور پر بھتہ وصولی سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

چارج شیٹ کے مطابق اشفاق اشرف نے ایک سابق فوجی افسر سے سرمایہ کاری کے نام پر 5 کروڑ روپے ہڑپ کیے۔ ان پر اسپیکر کے مشیر محمد مشتاق کا نام مبینہ طور پر استعمال کرکے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جعلی انویسٹمنٹ اسکیم کے ذریعے ماہانہ 10 فیصد منافع دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے کا بھی الزام ہے۔
صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سارجنٹ ایٹ آرمز بھی مبینہ فراڈ کا شکار بنے۔ چارج شیٹ کے مطابق ان کے بیٹے کو برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر 28 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

چارج شیٹ میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ پارلیمنٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں سے من پسند ڈیوٹی کے عوض ماہانہ 30 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جاتا رہا۔ اس کے علاوہ غیر حاضری کے باوجود حاضری لگانے اور اہلکاروں سے ماہانہ 30 ہزار روپے کے سگریٹ اور 2 لاکھ روپے پٹرول کی مد میں رقم وصول کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اشفاق اشرف کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری حسین رضا زیدی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.