Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھر نےکا اعلان

0

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 15 روز پر مشتمل دھرنے کا شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق ملک کی ایلیٹ کلاس ٹیکس نہیں دیتی جبکہ غریب آدمی پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ سب کچھ فری لے جاتا ہے اور آئی پیز کے مالکان کی آمدنی پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔

جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ وصول کر چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکام حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

جماعت اسلامی لاہور میں بھی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ پارٹی کے زیر انتظام دھرنا چیئرنگ کراس مال روڈ پر دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.