Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

0

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق حالیہ بیانات پر ردعمل دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں "میچ فکس” کر کے جیتنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بار بار ری پولنگ کروا کر دھاندلی کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زبانی الزامات نہیں لگائے بلکہ ثبوت کے ساتھ شکایات جمع کروائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے جیتے ہوئے لوگ اپنے ہی حلقوں میں نہیں جا سکتے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ "لاہور پورا پنجاب نہیں ہے، لاہور سے باہر نکلیں تو زمینی حقیقت کا اندازہ ہوگا”۔ ان کے مطابق پنجاب کے عوام سی ڈی کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں اور وہ آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ تنقید سے پہلے مسلم لیگ (ن) کو سندھ کے اسپتالوں کا موازنہ پنجاب کے اسپتالوں سے کر لینا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.