*وائٹ ہاؤس: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو "امریکی علاقہ” کہنا مذاق تھا*
وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے والی بات سنجیدگی سے نہیں کی تھی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی برائن شوارٹز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے یہ ریمارکس مذاق کے طور پر دیے تھے۔
عہدیدار نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر نے اپنے مشیروں کے ساتھ آبنائے ہرمز کو امریکہ کا حصہ بنانے کے حوالے سے کسی قسم کی بات چیت یا منصوبے پر گفتگو نہیں کی۔
وائٹ ہاؤس کی اس وضاحت کے بعد ٹرمپ کے بیان کو واشنگٹن کی سرکاری پالیسی سمجھے جانے کا تاثر ختم ہو گیا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل ہے جس سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔