Gas Leakage Web ad 1

بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

0

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کے روز ایک بار پھر پابندی عائد کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر انہیں دوبارہ گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میر واعظ عمر فاروق نے ہر جمعہ کو بار بار عائد کی جانے والی پابندیوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی من مانی پابندیاں انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوے پر بھی سوال اٹھایا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 4 روز کے دوران 305 مقدمات نمٹا دیے گئے
انہوں نے کہا کہ اگر حکام واقعی اپنے ہی بیان کردہ معمول کے حالات پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں بار بار جامع مسجد جانے سے روکنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جب حکام خود اپنے بیانیے پر اتنا اعتماد نہیں کرتے کہ انہیں جامع مسجد جانے کی اجازت دی جائے تو پھر معمول کے حالات سے متعلق ان کے دعوے کی کیا حیثیت اور اعتبار باقی رہ جاتا ہے۔

دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول ایسا اہم موقع ہے جب مسلمان نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور سنت سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط کریں اور آپ ﷺ کے پیغامِ ایمان، رحمت، شفقت، عدل، حسنِ اخلاق اور انسانیت کی خدمت پر غور کریں۔

دریں اثنا جامع مسجد کی انتظامی تنظیم انجمن اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ صدیوں پرانی روایت کے مطابق پیر 17 اگست، 3 ربیع الاول کو میر واعظ عمر فاروق سری نگر کے خواجہ بازار میں واقع تاریخی خانقاہ نقشبند صاحبؒ میں خصوصی خطاب کریں گے۔

انجمن اوقاف کے مطابق یہ خصوصی پروگرام خواجہ دگر کے موقع پر منعقد ہوگا، جس کا وقت نمازِ ظہر سے نمازِ عصر تک مقرر کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.