نوشہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں 20 لاکھ افراد اسلام آباد لائیں گے۔
نوشہرہ میں شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ تک میگا شجرکاری مہم کے دوران 14 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
نادرا نے پاکستان میں تیارکردہ کیوآرکوڈ پرمبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا
انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں، پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار 235 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 13 اگست کی رات ایک کال پر پورا پاکستان ڈی چوک بن گیا، 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا اور 20 لاکھ سے زائد افراد اسلام آباد لائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے اپنے وژن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، بانی کی رہائی کے لیے گڈ گورننس کے ساتھ جدوجہد جاری ہے۔