Gas Leakage Web ad 1

ظفر وال کے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، 19 ہزار کیوسک کا بڑا ریلا گزر رہا ہے

0

محکمہ آبپاشی کے مطابق ظفروال میں سیلابی صورتِ حال سنگین ہوگئی، نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت 19 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات: حلقہ ایل اے 17 باغ سے وزیراعظم آزاد کشمیر اورپیپلزپارٹی امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کامیاب
حکام نے بتایا کہ نالہ ڈیک میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جبکہ نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 35 ہزار کیوسک ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ آبپاشی کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث نالہ ڈیک کے قریبی علاقوں میں تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ظفروال نے شہریوں کو نالہ ڈیک کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.