Gas Leakage Web ad 1

دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں الیکشن ممکن ہوگا: چیف الیکشن کمشنر

0

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگر تین چار دنوں میں دھرنے کا حل نکل آتا ہے تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں انتخابات ممکن ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث باغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں اضلاع کے لیے سکیورٹی پہنچ چکی ہے جبکہ پولنگ میٹریل کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 اگست کو باغ اور حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سات دن میں راولاکوٹ میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ اگر تین چار دن میں دھرنے کا معاملہ حل ہوگیا تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔

غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب بیان بازی کے ذریعے نہیں دیا جا سکتا۔ دھاندلی ہوئی یا نہیں اور کس نے کی، انتخابات مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.