Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا

0

ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان، 3 ممالک مشترکہ میزبان

Gas Leakage Web ad 2

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جہاں میچز مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، برینٹ کروڈ 89.29 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا
جنوبی افریقا اور زمبابوے 2003 کے بعد ایک بار پھر مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، جبکہ نمیبیا پہلی بار کسی سینیئر آئی سی سی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔

ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے ایک شہر کو میزبان منتخب کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ کا وانڈررز اسٹیڈیم، کیپ ٹاؤن کا نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ، ڈربن کا کنگزمیڈ، سنچورین، پارل، بلوم فونٹین، گکیبیرا اور بفیلو پارک میچز کی میزبانی کریں گے۔

زمبابوے میں ہرارے اسپورٹس کلب، بلاوایو کا کوئنز اسپورٹس کلب اور وکٹوریہ فالز کا فیلے موسیٰ او آ تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ورلڈ کپ کے میزبان وینیوز میں شامل ہیں۔

نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کا نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ بھی ایونٹ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی، جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے اس ایڈیشن کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل نیا فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.