Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی فائٹرز نے ایشیا میں گولڈ میڈل جیت لیے

0

پاکستان کے دو نوجوان فائٹرز محمد جواد احمد اور محمد ساقب نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلز جیت لیے اور ایشیا کے نئے چیمپئنز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایشیا کے اس معتبر مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں 16 ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی، جہاں پاکستان کے نوجوان فائٹرز نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔
اولاد کی آمد سے باپ کے مقابلے میں ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق
انڈر 16، 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں محمد جواد احمد نے سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد قازقستان کے فائٹر ژاریلکاسینوف میرمان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

اسی طرح انڈر 18، 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ساقب نے شاندار فائٹنگ اسکلز اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے حریف چانگپان واچارات کو شکست دی اور گولڈ میڈل جیت کر ایشین چیمپئن بن گئے۔

محمد ساقب اس سے قبل 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں، جبکہ حالیہ کامیابی کے بعد انہوں نے خود کو ایشیا کے نمایاں نوجوان ایم ایم اے فائٹرز میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے دونوں کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ایتھلیٹس اور کوچنگ اسٹاف کی محنت، لگن، معیاری تربیت اور عزم نے انہیں ایشیا کی اہم ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے قابل بنایا۔

ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ محمد جواد احمد اور محمد ساقب کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، جبکہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابیاں مزید نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے حوصلہ فراہم کریں گی۔

انہوں نے دونوں ایشین چیمپئنز اور قومی ٹیم کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.