رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف
اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے کیے گئے، تاہم تمام حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا گیا۔
ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا کہ ملک کو ایک مضبوط اور بااختیار نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کی ضرورت ہے، جو وزیراعظم کے ماتحت کام کرے۔
کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد
ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کو درپیش بڑھتے ہوئے سائبر خطرات اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کو ملک بھر کی سائبر سکیورٹی کی نگرانی اور انتظام سنبھالنا چاہیے، جبکہ وزیراعظم کی سربراہی میں یہ ادارہ زیادہ مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے گا۔