Gas Leakage Web ad 1

ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ناگزیر

0

پاکستان میں آن لائن فراڈ اور سائبر اسکیمز میں اضافے کے پیش نظر ماہرین نے بینکاری شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی مشکوک مالی لین دین کی بروقت نشاندہی اور روک تھام کے ذریعے صارفین اور مالیاتی اداروں کو بڑے نقصانات سے بچا سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بینکنگ محتسب پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق بینکاری فراڈ سے متعلق شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2025 میں ایسی شکایات کی تعداد 4,615 تک پہنچ گئی، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 4,171 اور 2023 میں 3,489 ریکارڈ کی گئی، جو سائبر جرائم میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2024 کے مطابق مالی شمولیت کا اشاریہ 54.8 سے بڑھ کر 58.1 ہو گیا ہے، جبکہ بالغ آبادی میں بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں کی شرح 67 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم مالی خدمات کے معیار، آگاہی اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق اشاریہ 43.9 پر برقرار ہے، جو بہتری کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری کے پھیلاؤ کے ساتھ سائبر حملوں، فشنگ، شناختی چوری، ادائیگیوں میں فراڈ اور اکاؤنٹس پر غیر قانونی قبضے جیسے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، جس کے لیے جدید حفاظتی نظام ناگزیر ہو چکے ہیں۔

اے آئی کوالٹی انجینئرنگ کے ماہر محمد ولید کے مطابق مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی نظام لاکھوں مالی لین دین کا حقیقی وقت میں تجزیہ کر کے غیر معمولی سرگرمیوں کی فوری نشاندہی کر سکتے ہیں، جس سے فراڈ کی روک تھام روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں، ریگولیٹرز، ڈیجیٹل مالیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو اے آئی پر مبنی فراڈ مانیٹرنگ نظام اپنانے کے ساتھ ساتھ اپنی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا تاکہ بدلتے ہوئے سائبر خطرات کا بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران فشنگ حملوں اور دیگر سائبر خطرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث بینکوں، برانچ لیس بینکاری اداروں اور فن ٹیک کمپنیوں کے لیے جدید اے آئی بیسڈ فراڈ مینجمنٹ سسٹمز اپنانا ضروری ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر جرائم پیشہ عناصر مسلسل نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں، اس لیے صرف روایتی سیکیورٹی نظام پر انحصار کافی نہیں رہا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.