محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈ کوچہ میں تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
معاون وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران عام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
بابر یوسفزئی نے خبردار کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔