سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت سنجیدہ ملک نہیں بلکہ خطرناک ملک بن چکا ہے، امریکا اپنے بہترین دوستوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔
7 ارب ڈالر توسیعی فنڈز کا معاملہ: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے کا امکان
تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی پالیسیوں کے باعث دنیا امریکا کے خلاف ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیتن یاہو کی حکومت اور اس کی پالیسیوں سے نفرت ہے، جبکہ صدر ٹرمپ جھوٹ بولنے کے چیمپئن ہیں اور وہ ہر چیز سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے میں آبادکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔