Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

اسلام آباد: پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منیلا میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
صرف سپلیمنٹری بیان کی بنیاد پر گرفتاری غیر قانونی قرار
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک روس شراکت داری کو مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ اسحاق ڈار اور سرگئی لاوروف نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.