Gas Leakage Web ad 1

کراچی کے ولیکا اسپتال میں مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی کا انکشاف

0

کراچی: کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، جبکہ حکام نے مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نوعمر بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے معاملے پر صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں سیکرٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، سینئر میڈیکل ایڈوائزر، فوکل پرسن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متاثرہ بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش، پاکستان نے تیل کے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کردیے

سماعت کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید متاثرہ کیسز سامنے آنے کا بھی خدشہ موجود ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے اسپتال انتظامیہ کے عدم تعاون، ادویات کی قلت، علاج کے اخراجات کی ادائیگی میں تاخیر اور انتظامی رویے سے متعلق متعدد شکایات محتسب کے سامنے پیش کیں۔

صوبائی محتسب نے اسپتال کے عملے کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے اور سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال سے چھ ماہ کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ڈیپوٹیشن حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے ادویات، غذائی سپلیمنٹس اور دیگر ضروری سامان کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسپتال کے مالی معاملات بھی بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی ایک ممکنہ وجہ بنے ہیں۔

انہوں نے معروف آڈٹ کمپنی کے ذریعے دو ہفتوں میں اسپتال کے مالی معاملات کا آڈٹ کرانے، متاثرہ مزدور والدین کی بحالی، انتقال کر جانے والے بچوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے، متاثرہ بچوں کی بحالی، نفسیاتی معاونت کی فراہمی، آگاہی مہم شروع کرنے اور اسپتال میں فوری طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی محتسب سندھ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.