کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 6 ہفتے بعد شاہراہِ فیصل پر کراچی کے نوجوان اپنا صوبہ مانگنے نکلیں گے۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کا پیسہ شہر کی ترقی کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
انہوں نے کہا کہ کراچی کا حصہ سالانہ 664 ارب روپے بنتا ہے، لیکن سندھ کے حکمران 100 ارب روپے کی خیرات بھی نہیں دیتے۔ کراچی اب خیرات کے بجائے نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی صورت میں اپنا حق لے کر رہے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18 سال سے کراچی کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کو ان کا جائز حق دلانے کا وقت آ گیا ہے اور 6 ہفتوں کے بعد کراچی کے نوجوان اپنا صوبہ مانگنے نکلیں گے۔