Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہباز شریف کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد

0

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل جیتنے پر اسپین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپینش ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل، بہترین ٹیم ورک، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی عوام، میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مثالی شراکت داری اس عالمی ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار رہی۔

23 جولائی تک دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

شہباز شریف نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا ٹیم کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی معیار کا شاندار ایونٹ منعقد کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانوں کو قریب لانے، دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستی، اتحاد اور عالمی ہم آہنگی کا یہی جذبہ مستقبل میں بھی دنیا کی رہنمائی کرتا رہے گا اور کھیل مختلف اقوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.