Gas Leakage Web ad 1

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے طلبہ کیلئے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد

0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 کے شرکاء سے خصوصی نشست میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے چیلنجز اور قومی یکجہتی میں نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 میں ملک بھر کے 18 سے زائد سٹیشنز سے چار ہزار سے زیادہ طلبہ شریک ہوئے۔ نشست کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں سے براہِ راست مکالمہ کرتے ہوئے مختلف قومی اور علاقائی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

23 جولائی تک دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

فتنہ الہندوستان اور اس کی مبینہ پراکسی تنظیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان عناصر کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے متعدد تنبیہات اور دوحہ معاہدے کے باوجود دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور قومی اتحاد، باہمی اعتماد، یکجہتی اور نوجوانوں کی مثبت سوچ ہی ایک مضبوط، مستحکم اور پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔

نشست کے دوران طلبہ نے دہشت گردی، سرمایہ کاری، اسمگلنگ، سوشل میڈیا اور دیگر اہم موضوعات پر سوالات کیے، جن کے وزیراعلیٰ بلوچستان نے تفصیلی جوابات دیے۔

شرکاء نے کہا کہ انہیں بلوچستان سے متعلق مختلف سوالات کے حقائق پر مبنی اور مدلل جوابات ملے، جبکہ آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے شرکاء نے اس نوعیت کے مکالموں کو قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ نوجوانوں میں قومی شعور، مثبت اقدار اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہو رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.