Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی اور انکے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، طلال چوہدری

0

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کے خاندان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، جبکہ نورین نیازی کے حالیہ بیان سے ثابت ہو گیا کہ وہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ ردعمل عمران خان کی بہن نورین نیازی کے معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان کے بعد سامنے آیا۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بھی اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہل خانہ پاکستان مخالف بیانات دینے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔

23 جولائی تک دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت اور افسوس ناک ہے، جو پاکستان کی سالمیت، وقار اور قومی مفادات کے خلاف ہے، اور پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کا اصل ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، جبکہ نورین نیازی کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان کے بقول ان کا نشانہ صرف ریاستی ادارے نہیں بلکہ خود پاکستان ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے بھی نورین نیازی کے بیان کو افسوس ناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے ان سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر موجود عناصر ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.