Gas Leakage Web ad 1

دورہ سری لنکا کیلیے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

0

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں فارمیٹس کے لیے 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، جبکہ ان کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منیبہ علی کپتانی کریں گی۔ فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ٹیم سے 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے شامل ہونے والی کھلاڑیوں میں ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست نے تاحال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔

ون ڈے اسکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت منیبہ علی کریں گی، جبکہ اسکواڈ میں عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جو ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔

ون ڈے سیریز کے میچز سوریاویوا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے مقابلے 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو ہوں گے۔

دورہ سری لنکا سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں جاری رہا، جہاں کھلاڑیوں نے فٹنس، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ ٹیم دورے کے لیے روانہ ہوگی۔

    sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.