Gas Leakage Web ad 1

بشریٰ انصاری کا اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق حیران کن انکشاف

0

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق پھیلنے والے تاثر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمائی کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ زندگی پر مبنی وی لاگز بھی بنا رہی ہیں اور یوٹیوب پر فعال ہیں۔

حال ہی میں ایک وی لاگ میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب وی لاگنگ کا آغاز حوصلہ افزائی پر کیا۔ ان کے مطابق انہیں اس حوالے سے رہنمائی اور تعاون ملا، جس سے انہیں وی لاگز بنانے میں مدد ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے وی لاگز بنا رہی تھیں، تاہم آسٹریلیا کے دورے کے دوران کچھ عرصے کے لیے یہ سلسلہ رک گیا تھا۔ اب انہوں نے دوبارہ وی لاگنگ شروع کر دی ہے اور کینیڈا کے دورے کے دوران بھی مداحوں کے ساتھ اپنی ویڈیوز شیئر کریں گی۔

بشریٰ انصاری نے اپنی آمدنی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ 10 ہزار ڈالر کما رہی ہیں، جیسا کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت مختلف ہے اور اداکاری سمیت دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ باقاعدگی سے وی لاگز بنانا آسان کام نہیں۔ مصروف شوٹنگ شیڈول کے دوران وقت نکال کر معیاری مواد تیار کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.