Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

0

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور یہ واضح کرنا ہے کہ کشمیری عوام اپنی سرزمین پر حق خودارادیت کے خواہاں ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کے اس اقدام کے خلاف کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔

میکلمور کا کنسرٹ میں فلسطین کی آزادی کا مطالبہ، امریکی امیگریشن ادارے پر بھی تنقید

یوم سیاہ کے موقع پر آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری برادری بھی ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔

ان احتجاجی سرگرمیوں کا مقصد عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت فراہم کرنے کا مطالبہ کرنا ہے۔

مظفرآباد میں یوم سیاہ کے سلسلے میں شاہراہ سری نگر پر کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ مارچ کے شرکا ضلع جہلم ویلی کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.