(سپیشل کراسپنڈنٹ)
امریکی وزارت خزانہ نے پہلی بار کسی موجودہ صدر کی تصویر پر مشتمل سکے کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل مختلف وفاقی عمارتوں، ایک ہوائی اڈے، پلوں اور بعض پاسپورٹس پر اپنا نام یا تصویر شامل کروا چکے ہیں، تاہم اب امریکی ٹکسال ان کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ تیار کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ روز نئے گولڈ کوائن کے ڈیزائن کی رونمائی کی۔ سکے کے اگلے حصے پر صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ **”ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں”** کا جملہ اور **1776-2026** کی تاریخ درج کی گئی ہے۔
یہ اقدام امریکی کرنسی کی تاریخ میں ایک منفرد پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل کسی بھی برسرِ اقتدار صدر کی تصویر کو سرکاری سکے پر شامل نہیں کیا گیا۔



