Gas Leakage Web ad 1

پاکستان تحریک رہنما کے بانی رہنما پارٹی بچانے میدان میں آگئے

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کو بچانے کے لیے عملی طور پر میدان میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے مخلص اور نظریاتی کارکنوں سے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے دیگر بانی ارکان امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت بھی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے فاؤنڈر ممبرز کا ایک اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بانی ارکان کی اس اچانک متحرک سرگرمی کو پارٹی کے اندرونی معاملات اور قیادت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اکبر ایس بابر نے بانی کارکنوں سے رابطہ مہم کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے موجودہ قیادت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ جو پارٹی قوم کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کے لیے قائم ہوئی تھی، وہ آج خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں آ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بنیادی نظریات کو بچانے اور دیرینہ کارکنوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ بانی ارکان کا ماننا ہے کہ تحریک انصاف کو اس کے اصل منشور پر واپس لانے کے لیے تمام نظریاتی ساتھیوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا جس کے لیے مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.