Gas Leakage Web ad 1

ایران کخلاف نئی فوجی کارروائی کا آغاز کردیا، امریکی سینٹرل کمانڈ

0

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید محدود کرنا ہے، خاص طور پر ان عسکری وسائل کو نشانہ بنانا ہے جن کے ذریعے مبینہ طور پر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو خطرہ لاحق کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کارروائیوں کا مقصد خطے میں بین الاقوامی بحری نقل و حرکت کا تحفظ اور تجارتی جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل سینٹکام نے کہا تھا کہ امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی کمانڈ کے مطابق یہ ناکہ بندی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے نافذ کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا آئندہ ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک وہ خود انہیں روکنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے منگل کو ایران سے بات چیت کی اور تہران کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا موقع دیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے توانائی سے متعلق اہداف کو آخری مرحلے میں زیر غور لایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو امریکا آئندہ ہفتے بجلی گھروں اور پلوں سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے تاکہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.