Gas Leakage Web ad 1

بھارتی حکومت کی فلم ’’ستلج‘‘ پر پابندی، شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلادی

0

بھارت: بھارتی حکومت کی جانب سے فلم ’’ستلج‘‘ پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے مختلف مقامات پر بڑے پردوں پر نمائش شروع کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی پر مبنی فلم ’’ستلج‘‘ کو بھارتی حکومت نے سکیورٹی خدشات کا جواز پیش کرتے ہوئے ریلیز کے بعد روک دیا تھا۔ یہ فلم 3 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی، تاہم 5 جولائی کو اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد اس معاملے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

میری اور صبا کی شادی 29 سال رہی: وسیم عباس نے علیحدگی کی وجہ بتادی

رپورٹس کے مطابق پابندی کے باوجود بھارتی حکومت شہریوں کو فلم دیکھنے سے نہیں روک سکی، کیونکہ متعدد افراد نے فلم ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے طور پر منی سنیما قائم کر لیے اور مختلف علاقوں میں بڑے پردوں پر اس کی نمائش کی۔

کئی مقامات پر فلم کی اسکریننگ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، جبکہ گلی محلوں میں قائم عارضی سینما گھروں میں بھی فلم دیکھنے والوں کا رش دیکھنے میں آیا۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ لوگوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کر لی ہے، اب اسے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہماری آواز دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا۔

واضح رہے کہ جسونت سنگھ کھالڑا نے بھارتی پنجاب میں 1980 اور 1990 کی دہائی کے دوران مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کو منظرعام پر لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں اغوا کر لیا گیا تھا اور مبینہ طور پر پولیس نے انہیں قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.