Gas Leakage Web ad 1

آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن پنجاب کی تنظیمِ نو، صوفی محمد رمضان انقلابی صوبائی چیئرمین مقرر

0

لاہور: آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن (APGEC) نے پنجاب میں سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تنظیمِ نو کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کنفیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حاجی عبدالمناف خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 4572 کے مطابق صوفی محمد رمضان انقلابی کو آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن پنجاب کا صوبائی چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

مرکزی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ صوفی محمد رمضان انقلابی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ، تنظیم کو فعال بنانے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر مختلف تنظیمی رہنماؤں اور ملازمین نے صوفی محمد رمضان انقلابی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پنجاب بھر میں کنفیڈریشن مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔

ادھر صوفی محمد رمضان انقلابی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی اولین ترجیح سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ، تنظیمی اتحاد کو فروغ دینا اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے ملازمین کی مشاورت سے ایک مضبوط اور متحرک تنظیم قائم کی جائے گی تاکہ ملازمین کے جائز مطالبات کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز پر اٹھایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.