Gas Leakage Web ad 1

پاکستان پُرامن ملک، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں: گورنر پنجاب

0

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومینگوئیس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں تجارت، زراعت، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3.7 فیصد تک گھٹا دیا

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور ملک سیاحت کے شعبے میں پرتگال کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طلبہ و طالبات پرتگال میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں طلبہ کے تبادلے کے پروگرام شروع کیے جانے چاہئیں تاکہ تعلیمی اور ثقافتی روابط کو فروغ مل سکے۔

اس موقع پر پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومینگوئیس نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم اور دیگر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.