Gas Leakage Web ad 1

ایرانی وزیرخارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، امریکی حملوں کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیدیا

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک) : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 اہلکار شہید ہوئے: ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکام مفاہمتی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا تسلسل تصور کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکا نے مزید فوجی کارروائی کی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.