Gas Leakage Web ad 1

روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر عائد پابندی جزوی طور پر ختم کر دی

0

روسی ادارے نے پاکستانی آلو کی درآمد پر عائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو روس آلو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

روسی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی جانب سے فراہم کردہ اضافی معلومات، فائٹو سینیٹری اقدامات اور برآمدی نظام کا تکنیکی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، جبکہ نئی اجازت 7 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

روسی حکام نے بتایا کہ پاکستان نے آلو کی پیداوار، معائنہ، قرنطینہ اقدامات اور برآمدی کنٹرول سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد پابندی میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو روس آلو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم دو برآمد کنندگان پر عائد پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ روسی حکام کے مطابق ان کمپنیوں کی برآمدات میں قرنطینہ سے متعلق قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں، اسی وجہ سے ان پر پابندی ختم نہیں کی گئی۔

روسی ادارے نے واضح کیا کہ روس میں درآمد ہونے والی زرعی مصنوعات پر قرنطینہ اور فائٹو سینیٹری ضوابط بدستور نافذ رہیں گے، جبکہ درآمدی کھیپوں کا معائنہ روسی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس نے 2025 میں پاکستان سے درآمد کیے جانے والے بعض آلوؤں میں قرنطینہ سے متعلق خدشات سامنے آنے کے بعد پابندی عائد کی تھی۔ تازہ فیصلے کے بعد پاکستانی آلو کی روسی منڈی تک رسائی دوبارہ بحال ہو گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.