(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک) : کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔
برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ امن و استحکام کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔