Gas Leakage Web ad 1

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی تدفین آج مشہد میں کی جائیگی

0

اسلام آباد:(سپیشل کراسپنڈنٹ) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد مقدس میں روضہ امام رضاؑ کے احاطے میں کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گورنر آفس کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی میت گزشتہ رات کربلا پہنچائی گئی، جہاں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔

تمام غیرقانونی افغان شہریوں کوہم اٹھاکرباہرپھینکیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بیان کے مطابق جسدِ خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں پر لے جایا گیا، جبکہ کربلا پہنچنے سے قبل میت نجف اشرف لائی گئی تھی، جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

گورنر آفس کے مطابق روضے اور اس کے اطراف جمع ہونے والے افراد کی تعداد 38 لاکھ سے زائد تھی۔

مزید بتایا گیا کہ پیر کے روز تہران اور منگل کو قم میں بھی لاکھوں افراد نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.